پی این ٹی کالونی میں گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،ملزم گرفتار ،مشینیں برآمد

 پی این ٹی کالونی میں گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،ملزم گرفتار ،مشینیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی پولیس نے پی این ٹی کالونی میں گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں 500 کلو سے زائد مضر صحت تیار گٹکا ماوا تمباکو اور چھالیہ برآمد کرلی۔۔۔

کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم غلام محمد کو بھی گرفتار کیا، گٹکے ماوے کی ترسیل کا دیگر ساز و سامان اور مشینیں بھی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کورنگی صنعتی ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین روڈ چانڈیو چوک خمسہ گوٹ سیکٹر 5/F نیو کراچی سے منشیات فروش ملزمہ رانی زوجہ محمد عثمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمہ کے قبضے سے 550 گرام (آدھا کلو سے زائد چرس) اور برآمد ہوئی ،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ ڈاکس تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر الفلاح چوک مچھر کالونی میں کاروائی کر کے ساڑھے تین کلو سے زائد منشیات سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کی شناخت ہارون افسر ولد شیر افسر کے نام سے ہوئی ۔ملزم کے قبضہ سے 3510 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں