گٹکا ماوا سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی (این این آئی)ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس نے گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ موٹرسائیکل سوار ملزم تیار گٹکا ماوا سپلائی کے لئے لیکر جارہا تھا۔
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے ملزم انعام اللہ ولد فضل واحد کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے 110 پڑیاں 08 کلو سے زائد گٹکا ماوا اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔