کے ڈی اے اور آباد میں روابط کیلئے فوکل پرسن تعینات

کے ڈی اے اور آباد میں روابط کیلئے فوکل پرسن تعینات

کراچی (آن لائن)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔

انہوں نے آباد ایسوسی ایشن کے دورہ کے موقع پر آباد کے عہدیداران و ممبران سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی محدود وسائل کے باوجود شہر کراچی کے باسیوں کے لئے کے ڈی اے پبلک ہاؤسنگ کی مختلف اسکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ صنعتکاروں کے لئے کراچی سرجانی ٹاؤن میں انڈسٹریل زون کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔چیئرمین آباد آصف سم سم نے ادارہ ترقیات کراچی سے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے ، کے ڈی اے اور آبادکے مابین فوکل پرسن تعینات کرنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ کے ڈی اے اراضیوں پر تجاوزات کی نشاندہی کی۔چیئرمین آباد کا مزید کہنا تھا کہ لینڈ سے متعلق فائلوں کی ٹرانزیکشن کے لئے ٹائم فریم دیا جائے ۔ڈی جی کے ڈی اے نے چیئرمین آباد کی تجاویز پر ایکشن لیتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر لینڈ ورئیل اندھر کو فوکل پرسن تعینات کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ کے ڈی اے اور آباد کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی مسائل کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات کراچی میں ریکارڈ کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لئے کمپیوٹرائزڈ کا عمل جاری ہے جبکہ کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بلاتفریق کارروائی جاری ہے اور واگزار اراضیوں کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کا عمل بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں