لاڑکانہ :پرانی دشمنی پر فائرنگ ،اہلکار قتل
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)لاڑکانہ میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ، موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا، ملزمان فرارہوگئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کنگا کی حدود کھوسہ گاؤں کے مقام لاڑکانہ رتوڈیرو روڈ پر پیش آیا جہاں پولیس اہلکار شاہنواز شیخ اپنے گاؤں فتح پور سے پی ٹی ایس ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کرکے فرار ہوگئے ، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے پرانی دشمنی پر پولیس اہلکار شاہنواز شیخ کو قتل کیاہے ، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا ہسپتال منتقل کردی۔