ضلع وسطی میں اسمگل شدہ سگریٹ کی سپلائی کی کوشش ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی میں اسمگل شدہ سگریٹ کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی گئی ،پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موبائل فون، نقدی ۔۔۔
گاڑی اور سگریٹ کی کھیپ برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ کے قریب ملزمان اسمگل شدہ سگریٹ کی سپلائی کی کوشش کررہے تھے ۔ایس ایچ اوسپر مارکیٹ انسپکٹر غلام یاسین نے کار میں سوار احمد اور عقیل حسین کو حراست میں لیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 2ہزار 100سے زائد نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے ڈبے برآمد ہوئے پولیس نے گاڑی سے دو موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی برآمدکرلی ہے ۔