ٹنڈو آدم:ٹریلر سے 2 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد
ٹنڈو آدم(نمائندہ دنیا) انسداد منشیات فورس شہید بینظیرآباد کی ٹنڈوآدم کے قریب بڑی کارروائی، 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، ایک ملزم گرفتار کرلیا۔
انسداد منشیات فورس شہید بینظیرآباد نے ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد موسیٰ ابڑو کی سربراہی میں ٹنڈوآدم کے کھنڈو روڈ پر ساند موری کے قریب مشکوک ٹریلر کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ ڈی ایس پی ٹنڈوآدم کے مطابق ٹریلر سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریلر تحویل میں لیا گیا ہے ۔ گرفتار ڈرائیور کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔