ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے چچا ، بھتیجا گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )رضویہ پولیس کی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے چچا اور بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے میں شہری سے لوٹ مار کی واردات کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔گرفتار ملزمان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں دونوں نے وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔