مکان میں قائم منی گٹکا فیکٹری پرپولیس کا چھاپہ
کراچی(این این آئی)تھانہ سرجانی پولیس نے اندرون مکان قائم منی گٹکا فیکٹری پرچھاپہ مارکرایک ملزم کوگرفتارکرلیاہے ۔
ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم خدا کی بستی میں اندرون مکان گٹکا ماوا تیار کرکے سپلائی/فروخت کرتے تھے ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم فرہان ولد محمد یونس کو گرفتار کیا۔ منی فیکٹری سے 12 بورے (125کلو سے زائد)، چونا، کیمیکل، تمباکو، پیکنگ کے ریپرز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے۔