منشیات اور گٹکا ماواکی فروخت کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

منشیات اور گٹکا ماواکی فروخت کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کیماڑی میں منشیات اور گٹکا ماواکی فروخت کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ کیماڑی میں کھلے عام منشیات اور گٹکا ماوا فروخت کیا جارہا ہے ۔ منشیات فروشوں کو پولیس اور مقامی ایم این اے کی سپورٹ حاصل ہے ۔ عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیے دیاہے ۔ عدالت نے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر کارروائی کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں