شاہ فیصل کالونی سے گٹکا فیکٹری پکڑی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر )شاہ فیصل کالونی سے گٹکا فیکٹری پکڑی گئی ۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی پولیس کا خفیہ اطلاع پر الحیدر سوسائٹی ڈرگ کالونی مکان کی آڑ میں گٹکا ماوا کی چوری چھپے تیاری کے خلاف کارروائی کے دوران مکان سے کافی مقدار میں تمباکو، پتی،چھالیہ اور مختلف قسم کے کیمیکل برآمد ہوئے ۔
کارروائی کے دوران تیار شدہ مکس وزنی 2 کلوگرام اور 250 پیکٹ تیار ماوا گٹکا برآمد ہوا۔گرفتارملزم علی اصغر عرف اچھو ولد عبد الرشید عادی جرائم پیشہ اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے ۔انٹرنیشنل چوک ناتھا خان گوٹھ شاہ فیصل کالونی سے گٹکا ماوا فروش ملزم ظاہر شاہ ولد میاں روشن کو گرفتار کیا۔