پرانا گولیمار میں فٹ پاتھ سے لاش برآمد

پرانا گولیمار میں فٹ پاتھ سے لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا ک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب فٹ پاتھ سے 40 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی،جسے سول اسپتال منتقل کی گئی ،لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

جبکہ بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاول ہاو س چورنگی کے قریب سے 65 سالہ شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا،جسے موقع پرموجود افرا دکی جانب سے جناح اسپتال پہنچایاگیا،جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق متوفی گرمی کی شدت سے بے ہوش ہواتھا،جو اسپتال میں چل بسا،متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں