دریائے سندھ سے 6نئے کینال نکالنے کی مذمتی قراردادمنظور

دریائے سندھ سے 6نئے کینال نکالنے کی مذمتی قراردادمنظور

میرپور خاص(بیورورپورٹ)ضلع کونسل میرپورخاص کا اجلاس چیئرمین میر انور تالپور کی صدارت میں ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا۔

جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان ،وائس چیئرمین میر احمد خان ٹالپر، اراکین کونسل، محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران، چیف آفیسر ضلع کونسل سید عمران حیدر شاہ،کونسل آفیسر منظور احمد اور صحافیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں اراکین کونسل خادم حسین بہرانی،غلام اللہ جروار،مرتضی ملکانی اور دیگر ممبران نے دریائے سندھ سے 6 نئے کینال نکالنے کی مذمتی قرارداد پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کی گئی جبکہ اراکین کے لیے الاؤنسز کی منظور ی ودیگر قراردادیں پیش کی گئیں جس پر چیئرمین نے یقین دلایا کہ مذکورہ تمام قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے سندھ حکومت کو لکھا جائے گا اور اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں