اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا قبل ازٹیکس 75.5ارب منافع
کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ (ایس سی بی پی ایل)نے مالی سال 24 کی تیسری سہ ماہی کے دوران مضبوط مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے نتیجے میں قبل از ٹیکس منافع 20 فیصد اضافے کے ساتھ 75.5 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
تمام شعبوں کی جانب سے مثبت تعاون کے باعث مجموعی آمدنی میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اضافہ ہوا،اگرچہ افراط زر کے باعث، اسی مدت کے مقابلے میں، آپریٹنگ اخراجات میں 18 فیصد اضافہ ہوا تاہم بینک نے کم لاگت اور آمدنی کے تناسب کے ساتھ صنعت میں نمایاں پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے ۔مزیدبرآں عمدہ حکمت عملی کی بدولت نادہندگی کے خطرات میں کمی اور واجب الادا قرضوں کی وصولی میں 30 ستمبر 24 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے دوران 1.8 ارب روپے کی نیٹ ریلیز کی راہ ہموار کی،بینک کے واجبات کے ضمن میں، کل ڈپازٹس 842 ارب روپے تک پہنچ گئے ، جو کہ سال کے آغاز سے 123 ارب روپے کا اضافہ ہے ۔ کرنٹ اکاؤنٹس میں 33 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجو ڈپازٹ بیس کا 47 فیصدہے ۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان)لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان شیخ نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم کی بے پناہ لگن پر بے حد فخر ہے۔