سکھر:گودام پر چھاپہ ، 5ہزار لٹر غیر معیاری کوکنگ آئل برآمد

 سکھر:گودام پر چھاپہ ، 5ہزار لٹر غیر معیاری کوکنگ آئل برآمد

سکھر(بیورو رپورٹ)محکمہ فوڈ کنٹرول اتھارٹی سکھر کے عملے نے شہر میں غیر معیاری کوکنگ آئل سرعام فروخت کیے جانے کی شکایات کے بعد شکارپور روڈ پر قائم آئل گودام پر چھاپہ مار کر 5 ہزار لٹر سے زائد غیر معیاری کوکنگ آئل برآمد کرلیا۔

 جبکہ گودام کے مالک نے دیگر تاجروں کے ہمراہ پہنچ کر فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے عملے کو یرغمال بنالیااور آئل سے بھرے ڈرمز لوڈر رکشے میں ڈال کر روانہ کر دیے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ کنٹرول اتھارٹی آغا فاروق پٹھان کا کہنا تھا کہ گودام سے کوکنگ آئل کے ڈرمز اور کارٹن برآمد کئے گئے ۔ دوسری جانب تاجر باسط و دیگر نے فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے عملے پر الزام عائد کیا کہ سکھر فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے ہم سے مبینہ طورپر دو لاکھ روپے رشوت طلب کی اور انکار کی صورت میں کوکنگ آئل کو غیر معیاری ظاہر کرکے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں