قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ گنجمنڈی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔
جنید اور مراد نامی دونوں ملزمان نے دو روز قبل ذاتی رنجش پر فہیم نامی شخص کو فائرنگ سے قتل کیا تھا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔