لاڑکانہ:معظم عباسی پر سہیل سیال کے بھائی پر حملے کا مقدمہ درج
لاڑکانہ(اے پی پی)لاڑکانہ میں جی ڈی اے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی، ان کے بیٹے ولید خان عباسی۔۔۔
بیٹے کے دوستوں اسد علی تنیو، عبدالاحد مگسی اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ دڑی پر سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے بھائی ایڈووکیٹ ظفرانور سیال پر مبینہ حملے کا مقدمہ سیال ہاؤس کے انچارج سید ذوالفقار شاہ کی مدعیت میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیاگیا،اس حوالے سے معظم علی عباسی اور جے یو آئی کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، پولیس نے دباؤ میں آکر مقدمہ درج کیا ہے ۔مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت سندھ کا ماحول کو خراب کیا جارہا ہے ، اگر معظم علی عباسی کو گرفتار کیا گیا تو میں بھی اپنی گرفتاری پیش کر دوں گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے مقدمہ خارج کیا جائے ۔دوسری جانب سہیل انور سیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے تسلیم کیا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی ان کی ہی تھی، واقعے کے بعد ہم نے ایس ایس پی لاڑکانہ کو آگاہ کرکے قانونی راستہ اختیار کیا، واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔