ہیوی ٹرانسپورٹ سے حادثات میں اضافہ، وزیراعلیٰ کی موثراقدامات کی ہدایت

ہیوی ٹرانسپورٹ سے حادثات میں اضافہ، وزیراعلیٰ کی موثراقدامات کی ہدایت

کراچی (آن لائن) ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا۔وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات کی تعداد میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

کراچی کی سڑکوں پر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک جان لیوا حادثات میں اضافے کا سبب بن گئی، بدھ کو پہلا حادثہ شیر شاہ پل پر پیش آیا جہاں ٹریلر سے گرنے والے کنٹینر کی زد میں آکر دو افراد شدید زخمی ہوئے ، ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا واقعے میں ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ملیر میمن گوٹھ فلک ناز ٹاور کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 3 بچے زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے ، واقعہ ٹرک کا ٹائرپھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے کر مالک کو طلب کرلیا ہے ۔تیسرا حادثہ سائٹ سپر ہائی وے پر ہوا جہاں پولیس موبائل ڈمپر کی ٹکر سے بے قابو ہوکر کئی گاڑیوں ٹکراگئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں