میڈیکل اسٹور سے ممنوعہ انجکشن بوسٹن کی بھاری مقدار برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیکل اسٹور سے ممنوعہ انجکشن بوسٹن کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی، یہ انجکشن مویشی کو دودھ کی پیداواربڑھانے کیلئے لگایا جاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ایف آئی اے نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کی۔کارروائی ملیر کے میڈیکل اسٹور میں کی گئی جہاں سے ممنوعہ امپورٹڈ انجکشن کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل اسٹور سے ممنوعہ انجکشن بوسٹن کا بھاری اسٹاک ضبط کیاگیا ہے ، ڈریپ، ایف آئی اے نے میڈیکل سٹور پر کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی۔یہ انجکشن مویشی کو دودھ کی پیداواربڑھانے کیلئے لگایا جاتا ہے۔