فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ، 10 افرادگرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر قائد میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے کریک ڈائو ن کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔۔۔
کریک ڈاؤن کے دوران 418 گاڑیوں اور 517 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا جبکہ 240 گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹ اور ٹینٹڈ گلاسسز 43 بیلو لائٹس کو ریموو کیا گیا، 77 مقدمات درج کیے گئے ، 7 گاڑیوں کو دفعہ 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ علاوہ ازیں سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے 177 افراد کو گرفتار کرکے 64 مقدمات درج کئے گئے ،دریں اثنا گلشن اقبال پولیس نے نیلی لائٹس، فینسی نمبر پلیٹ اورسیاہ شیشے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے زیر استعمال گاڑیوں کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 48 افراد کو تھانہ کلاکوٹ،عیدگاہ، گارڈن، چاکیواڑہ، نیپئر اور میٹھادر کی حدود میں مختلف رہائشی ہوٹلز سے حراست میں لے لیا گیا۔