انسداد جنسی ہراسانی کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے تحت خصوصی تربیت کا آغاز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات پر خواتین کے خلاف انسداد جرائم کے حوالے سے تشکیل کردہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس ایس او آئی یو) کے تحت خصوصی تربیت کا آغاز کردیا گیا ۔۔۔
اس موقع پر انچارج اسپیشل سیکسوئیل آفنسز انویسٹی گیشن یونٹ (ایس ایس او آئی یو) و متعلقہ تمام انویسٹی گیشن افسران کو تفتیش کے جملہ پہلوؤں اور زاویوں سے متعلق تربیت دی اور خواتین کے خلاف ہونیوالے جرائم کی روک تھام میں ایس ایس او آئی یو کی اہمیت اور اسکے قیام کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا ۔تربیتی سیشن میں ماسٹر ٹرینرز میں شامل پولیس افسران کے علاوہ یونیورسٹی آف کیمبرج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنی نے بالخصوص آن لائن ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور اس حوالے سے اہنے تجربات اور تجزیوں پر مشتمل سیر حاصل معلومات سے شرکاء کو مستفید کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سوزن گرنی نے زنا و دیگر کیسز کی تفتیش میں فارنزک، بیلسٹک،فائبر جیسی جدید تکنیکس کے استعمال اور فنگر پرنٹ کی اہمیت کیسز کی کامیابی کی شرح اور نتائج سے لیکچر کے تحت مکمل آگاہی بھی دی۔