وسطی پولیس کا کومبنگ آپریشن مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

وسطی پولیس کا کومبنگ آپریشن  مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وسطی پولیس کا گلیوں اور رہائشی آبادیوں میں بڑا کومبنگ آپریشن، نیو کراچی کوثر نیازی کالونی، لیاقت آباد، انگارہ گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے مکمل آبادیوں کو حصار میں لیکر گھر گھر تلاشی کا عمل کیا،ڈیجیٹل ڈیوائس کی مدد سے تصدیق بھی کی گئی۔

پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ جرائم پیشہ عناصر کی رہائشگاہوں کی تبدیلی سے متعلق دستاویزات بھی مرتب کئے گئے ۔ایس ڈی پی او نیو کراچی اور لیاقت آباد کی نگرانی میں آپریشن کئے گئے ۔ایس ایس پی وسطی کے مطابق ڈسٹرکٹ کے حساس اور بڑے گنجان آباد علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی رہائشگاہوں کی تبدیلی سے متعلق اطلاعات پر کومبنگ آپریشن کیاگیا۔ آپریشن کے نتیجے میں اسٹریٹ کرمنل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی رہائشگاہوں سے متعلق ریکارڈ مرتب کیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں