لاڑکانہ :دیوالی پر ہندو برادری کی دھرم شالہ میں تقریب

لاڑکانہ :دیوالی پر ہندو برادری کی دھرم شالہ میں تقریب

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)ہندو پنچایت لاڑکانہ نے ہندو برادری کا مذہبی تہوار جوش و خروش سے مناکر دھرم شالہ میں تقریب کا انعقاد کیا۔۔

جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے لاڑکانہ جمیل احمد سومرو، چیئرمین ضلع کونسل اعجاز احمد لغاری، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا، میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر، پیپلز پارٹی کے رہنما خیر محمد شیخ، ہندو پنچایت، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں، سول سوسائٹی اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ارکان نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم پی اے جمیل احمد سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ یہاں کے ہندو اور مسلمان ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ روشنیوں کا تہوار ہے ، ہمیں مل کر منانا چاہیے ۔ ہندوبرادری کا ملکی اور خصوصاً سندھ کی ترقی میں بہت بڑا کردار ہے ۔ضلع کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین اعجاز احمد لغاری نے کہا کہ ہندو اور مسلمان بھائی بھائی ہیں،ہم ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر نے کہا کہ ہندو برادری کا عظیم تہوار ہم ہر سال ان کے ساتھ مناتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ شرجیل نور چنا نے کہا کہ یہ پروگرام مذہبی بھائی چارے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔تقریب میں دیوالی کا کیک کاٹا گیا، چراغاں کیا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر غریبوں میں چیک بھی تقسیم کیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں