سکھر میں شہید صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں تقریب

سکھر میں شہید صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں تقریب

سکھر (رپورٹ: شنکرلعل وادھوانی) سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس اور دیگر صحافتی تنظیموں کی جانب سے سکھر میں نصف صدی کے دوران خدمات انجام دینے والے مرحوم و شہید صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں ‘‘ہم نہ بھولیں گے ’’ کے عنوان سے یادگار اور تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے مہمان خصوسی سکھر ضلع کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ تھے ۔ تقریب میں گمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی،ٹاؤن کمیٹی نثار صدیقی کے چیئرمین طارق چوہان،سکھر چیمبر کے صدر خالد کاکیزئی، سابق صدر عامر غوری، کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان احمد کھوسو، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر خورشید احمد میرانی، بیرسٹر خان عبدالغفار خان کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات، مرحوم وشہید صحافیوں کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز میں مرحوم صحافیوں کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ، بعد ازاں سکھر کے چالیس سے زائد مرحوم و شہید صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں ان کے اہل خانہ کے افراد کو ایوارڈز دیے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید صحافی جان محمد مہر کی صاحبزادی نایاب مہر نے اپنے والد کا ذکر کرتے ہوئے صحافیوں کو آبدیدہ کردیا اور سوال اٹھایا کہ والد کے قاتل کیوں گرفتار نہیں ہوئے جب کہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے گھر آکر یقین دہانی کرائی تھی کہ قاتل جلد گرفتار ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں