مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں ملیں

 مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملیں۔ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں برنس روڈ کے قریب فٹ پاتھ،صدر ایمپریس مارکیٹ فٹ پاتھ اور کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب فٹ پاتھ سے ملی۔

ملنے والی لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد نشے کے عادی افراد معلوم ہوتے ہیں، تاہم لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد فلاحی ادارے کے سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں