میونسپل کمشنر منور ملاح ودیگر کی تعیناتی کیخلاف درخواست ملتوی

میونسپل کمشنر منور ملاح ودیگر کی تعیناتی کیخلاف درخواست ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے گریڈ 17 کے میونسپل کمشنر منور ملاح اور دیگر کی تعیناتی کے خلاف درخواست ملتو ی کردی ۔

 دائردرخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ صفورہ ٹاؤن میں تعینات افسر منور ملاح 17 گریڈ کے ہیں جبکہ یہ عہدہ 18 گریڈ کے افسر کا بنتا ہے ،میونسپل کمشنر کے عہدے پر 18 گریڈ کا افسر تعینات کیا جاسکتا ہے اور یہاں غیر قانونی تعیناتی کی گئی ہے ۔عدالت سے استدعاہے کہ میونسپل کمشنر صفورا ٹاؤن منور ملاح کو ہٹاکر امتیاز مگسی کی تعیناتی کا حکم دیا جائے ۔ حیدروحیدایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ سندھ میں بیشتر ایسے افسران بھی تعینات ہیں جو گریڈ 16 کے ہیں ان کو بھی ہٹایا جائے ۔عدالت نے  سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں