کار سے بیہوش ملنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں کار میں چار روز قبل خاتون جویریہ کی لاش اور مرد کاشف کی بے ہوشی کی حالت میں ملنے کا معاملہ ،واقعے کے چوتھے روز پولیس نے کاشف کو حراست میں لے لیا ۔
پولیس کے مطابق کاشف اپنی سالی جویریہ کے ساتھ بے ہوشی کی حالت میں کار سے ملا تھا اور جس ورکشاپ میں کار کھڑی تھی وہ بھی کاشف کا ہی تھا۔ساؤتھ پولیس نے جناح اسپتال سے کاشف کو حراست میں لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف اس کیس میں مشتبہ ہے ،واقعہ کیسے پیش آیا خاتون کار میں ساتھ کیا کررہی تھی؟ زیر حراست کاشف کا بیان لیا جائے گا۔ دوسری جانب خاتون کے اہل خانہ نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا ہے ۔پولیس کے مطابق کاشف سے بیان لے کر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔