نارتھ ناظم آبادجمخانہ کے انتظامی امور منتخب باڈی کے سپرد
کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا نارتھ ناظم آباد جمخانہ کے ممبران کی شکایت پر ایکشن ، جمخانہ کے انتظامی امور منتخب باڈی کے سپرد کرنے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاں کی جانب سے نارتھ ناظم آباد جیمخانہ کے ممبران اور منتخب باڈی کے لیے ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے ، جس کا مقصد مقامی انتظامیہ کو بااختیار اور جمخانہ کے انتظامی امور کو شفاف بنانا ہے ۔کے ایم سی نے نارتھ ناظم آباد جمخانہ ٹرسٹ نامی غیر مستند ادارے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔ کئی ممبران نے ٹرسٹ کے غیر قانونی طور پر چلائے جانے کی شکایت کی تھی۔ میئر کراچی نے واضح کیا ہے کہ جمخانہ کے انتظامی امور اب مکمل طور پر منتخب باڈی کے سپرد کیے جائیں گے ۔جمخانہ کے ممبران اب اپنی منتخب باڈی کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنے اور سرگرمیاں منظم کرنے کے قابل ہوں گے ۔ اس فیصلے کے بعد نارتھ ناظم آباد جمخانہ ٹرسٹ کا کوئی کردار نہیں رہے گا، اب کسی بھی قسم کے فیصلے اور انتظامات مکمل طور پر منتخب ممبران کے اختیار میں ہوں گے ۔یہ اقدام جمخانہ کے اندر موجود بیوروکریسی کے مسائل اور ممبران کی شمولیت کے فقدان کو دور کرنے کی کوشش ہے ۔ مقامی رہنماؤں اور ممبران نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے ۔