شارع فیصل سے مشتبہ شخص پکڑا گیا،اسلحہ برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب گاڑی بھگانے والے مشتبہ شہری کو پولیس اور رینجرز نے تعاقب کرکے پکڑنے کے بعد اسلحہ برآمد کرلیا۔
مشتبہ شہری فوری طور پر پستول کا لائسنس پیش نہ کرسکا، مشتبہ شہری کو ائر پورٹ تھانے منتقل کردیا گیا اور ائر پورٹ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔واضح رہے کہ ائرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز کے قافلے پرخود کش حملے کے بعد ائرپورٹ کے اطراف سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔