کام نہ کرنے والے تھانیدارگھر جائیں گے ،وزیر داخلہ

کام نہ کرنے والے تھانیدارگھر جائیں گے ،وزیر داخلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ٹریفک مہم ایشوز، حادثات ودیگر امور سمیت اسلحہ کی نمائش کے انسدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ ٹریفک ایشوز پر مشتمل شکایات کے حل کے لیے انتہائی سنجیدہ کاوشوں کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ٹریفک سہولیات دی جائیں۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رنگین شیشوں،اسلحہ کی نمائش،بلیو لائٹس، فیک/غیر معیاری نمبر پلیٹس وغیرہ کے حوالے سے ٹریفک مہم کی تفصیلات سے بھی آگاہی لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ اسلحہ کی نمائش کے خلاف سخت اقدامات کیئے جائیں۔علاوہ ازیں تین ماہ میں ٹرانسفر کیے جانیوالے ایس اوز کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو باور کیا کہ آنیوالے میگا ایونٹ پر ٹریفک کے مسائل ہرگز دیکھنا نہیں چاہتا بصورت دیگر محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے ہدایات دیں کہ ہرٹریفک سیکشن پر لیڈی اہلکار،افسران کو تعینات کیا جائے جبکہ ساؤتھ اور ریڈ زون میں سنگل لین پارکنگ کو یقینی بنایا جائے ۔بصورت دیگر ایس او اور سینئر افسر ذمہ دار ہوگا۔انہوں نے ہدایات دیں کہ ایس اوز/ایس ایچ اوز کی تقرریاں تبادلوں کو فی الفور روک دیا جائے اور کام نہ کرنیوالوں ایس اوز و ایس ایچ اوز کو گھر بھیج دیا جائے ۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایات دیں کہ شہر سے تجاوزات کو ختم کیا جائے اور سروس لین کو بحال کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں