تیسری دو روزہ اُردو افسانہ کانفرنس کا آغاز آج ہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چاک ادبی فورم اور محکمہ کلچرل اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام تیسری دو روزہ اُردو افسانہ کانفرنس کا آغاز آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نیپا ڈاکٹر سید سیف الرحمن ہوں گے ۔ کانفرنس میں مختلف سیشنز منعقد کیے جائیں گے جس میں جاپانی ادب، عالمی سانحات کی صدی اور افسانے کا کردار، شاہکار افسانے ، جنگ فلسطین عصر حاضراور اردو افسانہ، جاپانی ادبیات میں اُردو تراجم کا سنہرا باب، کتابوں کی رونمائی، ہمارے نوجوان نو آموز افسانہ نگاروں کے افسانوں کی تقریب انعامات اور معاشرے میں بڑھتی اخلاقی پستی اور ادیب کے کردار کے موضوع پر سیشن منعقد کیے جائیں گے ۔ ان سیشنز میں پروفیسر سحر انصاری،شکیل عادل، اخلاق احمد،ڈاکٹر شبنم امان اور رضا عباس مختلف موضوعات پر گفتگو کرینگے۔