FGEHA کے 22 پلاٹ 8 ارب میں نیلام

  FGEHA کے 22 پلاٹ 8 ارب میں نیلام

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سکیٹر جی 13 اور جی 14 کے کمرشل پلاٹوں کا نیلام گندھارا سٹیزن کلب ایف نائن پارک اسلام آباد میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق اس بولی میں 22 پلاٹ نیلام کئے گئے جس کے نتیجے میں ہا ؤسنگ اتھارٹی کو 8 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل ہوا۔ نیلام ہونے والے پلاٹوں میں جی 13 میں 2600 سکوائر یارڈ کا مکس یوز کمرشل پلاٹ ،جی 14 مرکز میں ڈبل پارکنگ کے حامل چار کمرشل پلاٹ،جی 13میں بازار نمبر 5میں دو کمرشل پلاٹ، جی 13 کے بازار نمبر 6میں چار کمرشل پلاٹ،سکیٹر G-14/2کے بازار نمبر ایک میں چار کمرشل پلاٹ اور سکیٹر G-14/3کے بازار نمبر دو میں 6کمرشل پلاٹ شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے نے کہا کہ انویسٹرز کے اعتماد کی بحالی ادارے اور ملکی ترقی کے لئے خوش آئند ہے ۔ سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی سیل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے اسے سرمایہ کار دوست اقدام قرار دیا جو آئندہ منصوبوں کی نیلامی اور مزید سرمایہ کاری میں مددگار ثابت ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں