چینی شہریوں کی سکیورٹی،اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس

چینی شہریوں کی سکیورٹی،اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں چینی شہریوںکیلئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں ۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جیز، اسپیشل برانچ، کراچی ایڈمن، اسٹبلشمنٹ، ہیڈکوارٹرز ، آئی ٹی، ایس پی یو،سی آئی اے سمیت دیگر پولیس افسران نے بالمشافہ جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز اور انکے متعلقہ پولیس افسران نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء کو گزشتہ اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکورٹی سے متعلق کئے جانیوالے اہم فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق اقدامات کی تفصیل سے آگاہی دی گئی ۔ ڈی آئی جی ایس پی یو نے بطور ممبر کمیٹی اجلاس کو چینی شہریوں کے سیکورٹی اقدامات کاجائزہ لینے سے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی اور اسکے ضروری امور و اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی شہریوں کے تحفظ پر مامور نجی سیکورٹی گارڈز کا سیکورٹی آڈٹ آئی بی اوراسپیشل برانچ کررہی ہے جبکہ پروجیکٹ منتظمین میزبان/اسپانسرز کو ایکس سروس مین کی خدمات لینے کا بھی پابند بنایا جارہا ہے ۔علاوہ ازیں کمیٹی نے چینی شہریوں کی سیکورٹی کیلئے مزید ٹھوس تجاویز ترتیب دی ہیں ۔ کمیٹی نے ایمرجنسی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے مسلسل مشترکہ تربیتی مشقیں کروانیکی تجویز بھی دی ہے اور چینی شہریوں کی سہولت اور فوری رابطے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں پرمشتمل ہاٹ لائن نمبر فراہم کردیاگیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں