نوجوانوں کوکھیلوں کے میدانوں میں دیکھ کر خوشی ہوئی:ڈی سی ٹوبہ

نوجوانوں کوکھیلوں کے میدانوں میں دیکھ کر خوشی ہوئی:ڈی سی ٹوبہ

ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ”کھیلتا پنجاب گیمز “کے سلسلہ میں نوجوانوں کوکھیلوں کے میدانوں میں دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی۔۔۔

 ٹوبہ ٹیک سنگھ دھرتی کے کھلاڑیوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ضلع کا نام روشن کیا ، کھےلتا پنجاب گیمز سے بھی مستقبل میں نوجوان کھلاڑی ضلع کا نام روشن کریں گے۔ان خےالات کااظہار انہوں نے ضلع کو نسل ہال مےں منعقدہ کھیلتا پنجاب گیمز کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لینے اور پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی خصوصی طور پر داد کے مستحق ہیں، تقریب میں ممبران اسمبلی کے نمائندگان، سی ای او ضلع کونسل، ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ واضع رہے چاروں تحصیلوں سے 4 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے کھیلتا پنجاب گیمز میں حصہ لیا ،جن میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو 11 لاکھ سے زائد کے انعامات دیئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں