منڈی :کھیلتا پنجاب گیمز،کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

منڈی :کھیلتا پنجاب گیمز،کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار )محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ضلع میں کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات اختتام پذیر ہو گئے۔

 ، ضلع کونسل ہال میں تقریب میں ضلع بھر سے ونر اور رنر اپ والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش پرائز انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش پرائز انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھیلتا پنجاب گیمز پروگرام نوجوان نسل کے لئے انقلابی اقدام ہے ،پنجاب حکومت نے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے کھیلتا پنجاب مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کے ان مقابلوں کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ،کھیلتا پنجاب سے مقامی کھلاڑیوں کو ضلع سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع میسر ہوا ہے ۔ یہی نوجوان مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ضلعی صدر مسلم لیگ نون مشاہد حسین رضا کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ سے صحتمند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کھیلتا پنجاب پروگرام ایک شاندار اقدام ہے جو کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود میں معاون ثابت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں