سرکاری واجبات کی وصولی میں تیزی لانے کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ریونیو واجبات وصولی پر پش رفت بارے اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور اے ڈی سی آر فہد محمود کے علاوہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں اور اے ڈی سی آرز اور اسسٹنٹ کمشنروں نے ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع میں بورڈ آف ریونیو کے انیشیٹوز ، سرکاری واجبات کی وصولی ، انتقالات فیس ، تاوان ، واٹر ریٹ کرنٹ وبقایاجات ، زرعی انکم ٹیکس ، اشٹام ڈیوٹی ، زیر التوا انتقالات ، ای رجسٹریشن ، وارثتی انتقالات ، تقسیم جائیدار کے کیسز ، کھیوٹ ایشوز، ڈیجیٹل مساوی ، پلس سسٹم ، سکنی موضع جات ، جمع بندیوں کی سکینگ ، عارضی کاشت اراضی اورریونیو عدالتی کیسز کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ کمشنر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر بطور ڈسٹرکٹ کلٹر بی او جی کے اہداف پر خاص توجہ دیں۔ ریونیو افسران ماتحت ملازمین کی انسپکشن کے ساتھ عدالتی کیسز کو جلد نمٹایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جائے اور نادہندگان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے ۔ جہانزیب اعوان نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ماتحت ریونیو افسران کی کارکردگی کا ہر ہفتے جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر فیلڈ ریونیو اہلکار کو ٹارگٹ دے جائیں اور اہداف حاصل نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے ۔