گجرات چیمبر میں سمیڈا،سٹیٹ بینک کے تعاون سے سیمینار
گجرات (نامہ ،سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سمیڈا اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے کم مار ک اپ فائنینسنگ سکیمز فار ایس ایم ایز کیلئے سیمینار منعقد کروایا گیا ۔
جس میں سٹیٹ بینک کی جانب سے SME\\\'s کی ترقی کے لیے ری فنانس کی سہولت،خواتین کے لیے ری فنانس اور کریڈٹ گارنٹی سکیم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے ورکنگ کیپیٹل فنانسنگ ری فنانس سکیم،خصوصی افراد کیلئے فنانسنگ اور کریڈٹ گارنٹی سکیم،زرعی پیداوار کو ذخیرہ کرنے کیلئے فنانسنگ کی سہولت،ری نیو ایبل انرجی کیلئے سٹیٹ بینک فنانسنگ سکیم،ایکسپورٹ فنانس سکیم، طویل مدتی مالیاتی سہولت کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ سٹیٹ بینک کے جائنٹ ڈائریکٹر محمد طاہر نے بریفنگ دی۔صدر گجرات چیمبر باؤ منیر پشاوری، ایگزیکٹو ممبراحمد حسن مٹو،سابق صدور ثوبان ظہیر بٹ ،عامر نعمان اور ریجنل بزنس کوآرڈینیٹر سمیڈا رخسار وڑائچ بھی موجود تھے ۔صدر گجرات چیمبر باؤ منیر پشاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سٹیٹ بینک کی سہولیات سے ممبران کو فائدہ اٹھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی ترقی کے لیے سٹیٹ بینک ایسی سہولیات فراہم کرے جس سے انڈسٹری آگے بڑھ سکے ۔ SME سیکٹر کو خصوصی مالیاتی پیکیج دینا چاہئے ۔اس موقع پر سٹیٹ بینک کے جائنٹ ڈائریکٹر محمد طاہر نے اپنے خطاب میں کہا سٹیٹ بنک نے SME سیکٹر کی ترقی کیلئے 800 ارب روپے رکھے ہیں، SME سیکٹر کو آسان شرائط پر فنانسنگ فراہم کی جا رہی ہے ۔