ڈویژنل انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ڈویژنل صنعتی نمائش کا انعقاد

ڈویژنل انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے  زیر اہتمام ڈویژنل صنعتی نمائش کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ڈویژنل صنعتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا، اس موقع پر اے ڈی سی جی عمر فاروق ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین اور ڈپٹی ڈائریکٹر زیبا عندلیب، ڈائریکٹر آرٹس کونسل اسد ربانی سمیت دیگر افسران، این جی اوز نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے نمائش میں ملبوسات ، کھانے پینے کے سٹالز اور کلچرل فن پاروں کے کاونٹر کا معائنہ کیا اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، صنعتی نمائش میں چاروں اضلاع کے صنعت زار کی خواتین کے سٹالز لگائے گئے تھے جبکہ بچیوں کے مابین میک اپ اور مہندی کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں