کھیلتا پنجاب پروگرام :نمایاں پوزیشن پرکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)محکمہ سپور ٹس کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب پروگرام 2024کے مخلتف کھیلوں کے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کے اعزاز میں انعامات کی تقسیم کے سلسلہ میں سپورٹس جمنیزیم میں تقریب کا انعقاد۔۔۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورایہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبد الکریم، سی ای او ایجوکیشن احمد یار ملک،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک طارق عباس، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد ممتاز خان، ڈویژنل نائب صدر پی ایم ایل این ساجد خان اور صدر یوتھ ونگ خضر حیات خان کے علاؤہ دیگر حکام موجود تھے ۔ کھلاڑیوں اور تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیل انسانی صحت وتندرستی میں اہم کردار اداکرتے ہیں اور کھیلتا پنجاب وزیر اعلی پنجاب کا ایک انتہائی مستحسن اور اچھا پروگرام ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے اور اس کے تحت ضلع میانوالی میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے کہا مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ میانوالی میں سپورٹس کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور بچوں کے ساتھ ساتھ یہاں بچیوں میں بھی کھیلوں کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے ۔