گرفتاریوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے :ناصر چیمہ
راہوالی( نمائندہ دنیا)کارکنان کے حوصلے بلند، گرفتاریوں سے پست نہیں ہونگے نہ گرفتاریاں راستہ روک سکتی ہیں۔
، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے کارکنان پرظلم جبر کا سلسلہ بند کیا جائے ،ورنہ ایک دن اس کا حساب دینا، ہوگا ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی پی محمدناصر چیمہ نے صوابی جلسہ میں شریک کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت غیر جمہوری انداز میں پی ٹی آئی جلسوں احتجاجوں کو ناکام بنانے کے لیے گرفتاریاں کررہی ہے ، اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں، گرفتاریوں رکاوٹوں کے باوجود کارکنان جلسہ گاہ تک پہنچ جاتے ہیں اور جلسے کامیاب ہوتے ہیں اور عوام کا جم غفیر ہوتا ہے عوام کے سیلاب کو روکنا ممکن نہیں بلکہ یہ نہ تھمنے والا ہے ، کارکنانِ کے آ گے کھڑی رکاوٹیں کوئی حیثیت نہیں رکھتی اسکے باوجود جلسوں کا کامیاب ہوناحکمران جماعت کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے ، اس لیے حکمران جماعت ہوش کے ناخن لے ۔