ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ

فیصل آبادجڑانوالہ(خصوصی رپورٹر، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصرنے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا اورڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی۔

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالواجد رانا،ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)آفتاب اکبر چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنرنے ٹی ایچ کیو میں صفائی کا معیار دیکھااورایمرجنسی سمیت وارڈز میں زیرعلاج مریضوں سے ملاقات اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے فیڈبیک لیا۔انہوں نے میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو بہتر رکھنے کی ہدایت کی جبکہ دستیاب مشینری کو ہر قیمت پر فعال رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ چیک کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے ۔انہوں نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کا بھی جائزہ لیا اور تعمیراتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کودرکار وسائل کی فراہمی کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں