چیف سیکرٹری کا اجلاس ،اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت

چیف سیکرٹری کا اجلاس ،اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں چیف منسٹر گورننس اقدامات اور کی پوائنٹ انڈیکیٹرزKPIsپر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اضلاع کو دیئے گئے اہداف کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلد مقررہ ٹارگٹس کی تکمیل کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گی۔انہوں نے بعض اضلاع کو انڈیکیٹرز میں کارکردگی کا گراف بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ انتظامیہ ارکان اسمبلی سے قریبی رابطہ برقرار رکھیں اورعوامی بہبود کے منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی تجاویز کو مقدم رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں