دیہاتی وسائل کی کمی سے شوگر کا علاج نہیں کراسکتے:گورنر

دیہاتی وسائل کی کمی سے شوگر کا علاج نہیں کراسکتے:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے انٹرنل سوسائٹی آف میڈیسن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ہر فرد کو علاج اور تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ دیہاتوں میں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے لوگ شوگر کا علاج نہیں کراسکتے ۔پنجاب کے تمام مراکز صحت میں شوگر کے فری ٹیسٹ اور علاج کی سہولت ہونی چاہئے ۔گورنر نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سے گورنر ہائوس کے ایک سے دس سکیل تک کے ذیابیطس کے مریضوں کا مفت علاج کرنے کی بھی درخواست کی۔اس موقع پر گورنر نے ذیابیطس سے بچائو کی آگاہی کے لیے علامتی واک میں خصوصی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں