سپیکر پنجاب اسمبلی سے امریکی وفد کی ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی سے  امریکی وفد کی ملاقات

لاہور (سیاسی نمائندہ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے امریکی پاسٹرز اور پاکستانی مسیحی کمیونٹی کی ملاقات۔

امریکی وفد نے پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں ،ہر پاکستانی کے حقوق برابر ہیں۔ریاست اقلیتوں کے مذہبی، سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔پاکستان کی اقلیتیں ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں