چکن،انڈے مہنگے ،ایل پی جی کی قیمت 350 سے تجاوز

چکن،انڈے مہنگے ،ایل پی جی کی قیمت 350 سے تجاوز

لاہور(کامرس رپورٹر،اپنے کامرس رپورٹر سے)چکن مزید 8 روپے کلو مہنگا جبکہ ایل پی جی کی قیمت 350 سے تجاوز کر گئی۔

تفصیل کے مطابق شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 8 روپے اضافے سے 519روپے ہو گئی، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے 358روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت3روپے اضافے سے نومبر میں ہی337روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔دوسری طرف انتظامیہ کی گرفت نہ ہونے کی وجہ سے لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 350 روپے کلو سے تجاوز کر گئی۔ اوگراکی طرف سے سرکاری قیمت254.19روپے مقرر کی گئی ہے تاہم لاہور سمیت ملک بھر میں کہیں بھی سرکاری قیمت پر ایل پی جی دستیاب نہیں ۔ مختلف شہری علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 320سے 350 روپے کلو جبکہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں پر ایل پی جی کی قیمت 400 فی کلو تک پہنچ گئی۔ چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، انتظامیہ کسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی،کسی جگہ بھی ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں، گیس مافیا کے سامنے حکومت بے بس ہو کر رہ گئی ۔ڈیلرز کے مطابق کسی پلانٹ سے سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں جبکہ دکانداروں کا موقف ہے کہ مہنگی گیس خرید کر سستی کیسے فروخت کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں