طب کونسل،ہومیو کونسل کا ادغام نامنظور:ایکشن کمیٹی

طب کونسل،ہومیو کونسل کا ادغام نامنظور:ایکشن کمیٹی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )طب کونسل اور ہومیو کونسل کا ادغام نامنظور،جائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت پاکستان طبی کانفرنس اور۔

 پی ایچ ایم اے کے ممبران کا مشترکہ احتجاجی اجتماع ،صدر کونسل فار طب پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، صدر کونسل فار ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ اؤرڈاکٹر شوکت علی کہا کہ ہمارے مطالبے نہ مانے گئے توپنجاب اسمبلی اور پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، بیوروکریسی صرف غیر ملکی مافیا کو اہمیت دیتے ہوئے ملک بھر کے اطباء کرام اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو بے روزگار کرنا چاہتی ہے اور عوام کو مہنگے علاج پر مجبور کرنا چاہتے ہیں جو وطن عزیز اور عوام الناس کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے لہذا حکومت پاکستان ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں کونسلز کو اپنی اصلی حالت میں قائم رکھتے ہوئے مزید با اختیار کرے تاکہ عوام سستے علاج سے مستفید ہو سکیں۔ طب کونسل انتہائی قلیل سالانہ بجٹ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے جبکہ دیگر ادارے جو خسارے میں جا رہے ہیں وہ قومی خزانہ پر بوجھ ہیں مگر طب و ہومیوپیتھک کونسلز کا فنڈ نہ ہونے کے برابر ہے پھر بھی طب کونسل دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ایسے عناصر اور بیوروکریسی جو طب و طبیب اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور قدرتی روایتی طریقہ علاج کے خلاف ہیں وہ اس سسٹم کو لپیٹنا چاہتے ہیں جو ملکی اور عوامی مفاد کے خلاف ہیں اور اس طریقہ علاج کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جسے ڈبلیو ایچ او بھی اپنے چارٹر میں قبول کرتا ہے اور ایسا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں