انگلش ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹیں تیار کرنیکی ہدایت
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی خصوصی ہدایات پر محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں میں تعینات انگلش ٹیچرز کو سنیارٹی کا حق دیتے ہوئے سنیارٹی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 1995 سے 1997 کے دوران بھرتی ہونیوالے گریجوایٹ انگلش ٹیچرز کو بنیادی سروس جوائننگ سے سنیارٹی دینے کے حوالے سے پنجاب بھر کے سی ای اوز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایڈوائس جاری کر دی۔