انسداد ڈینگی کارروائیوں میں غفلت برداشت نہیں :ڈی سی جھنگ

انسداد ڈینگی کارروائیوں میں غفلت برداشت نہیں :ڈی سی جھنگ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے کہاہے کہ حالیہ موسم کے پیش نظر انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے ،مانیٹرنگ اور انسدادی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں۔۔۔

 انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادِ ڈینگی مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے ۔ اس موقع پرمحکمہ صحت کے افسران نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس اور دیگر اقدامات بارے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات جا ری ہیں اور ہم سب کو مل کر ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے کوشش کرنا ہو گی ۔ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے حوالہ سے احتیاطی و حفاظتی تدابیر بارے عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے ، تمام افسران دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں انتظامی امور سمیت مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی ، صفائی ستھرائی او ر ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں