پڑوسی کے گھر سے 20تولہ سونا چوری کرکے عمرے پر جانیوالی خاتون گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بغدادی انویسٹی گیشن پولیس نے پڑوسی کے گھرسے 20تولہ سونا چوری کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرنے والی خاتون کوگرفتار کرکے 15 لاکھ روپے اور 3 تولہ سونا برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق انسپکٹر سعید احمد تھیم کے مطابق 27 اکتوبرکوبغدادی تھانے میں 20 تولہ سونا چوری ہونے کی واردات کا مقدمہ الزام نمبر285/24 درج کیا گیا تھا ،مقدمے کی تفتیش شروع کی گئی اور دوران تفتیش پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرچھاپہ مارکرعمران نامی ملزم کو شک کی بنیاد پرگرفتارکیا ۔گرفتارملزم عمران نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ 20 تولہ سونا کی واردات اس کی بیوی شہنازنے انجام دی ہے ۔ ایس آئی او سعید احمد تھیم نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کی بیوی شہبازنے چوری کیا جانے والا 20 تولے سونے میں سے 17 تولہ سونا فروخت کردیا تھا اورسونا فروخت کرنے کے بعد ملزمہ پہلے داتار درگاہ گئی اور پھراس کے بعد ملزمہ نے سیون شریف درگاہ پر حاضری اور ملزمہ نے سیون شریف سے واپس آنے کے بعد اپنا پاسپورٹ بنوایا اور پھرعمرے کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئی ۔انویسٹی گیشن افسر نے بتایا کہ مزید برآمد گی کے لیے گرفتار ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔