روہڑی:کسانوں میں بینظیر ہاری کارڈ کی تقسیم

روہڑی:کسانوں میں بینظیر ہاری کارڈ کی تقسیم

روہڑی(نمائندہ دنیا)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 15 لاکھ کسانوں کو بینظیر ہاری کارڈ کے اجرائکا منصوبہ بنالیا۔

 روہڑی میں سکھر ڈویژن کے کسانوں میں بے نظیر ہاری کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ محکمہ زراعت سندھ کی جانب سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہرتھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ ، میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ ،سیکرٹری زراعت سندھ رفیق احمد برڑو ، ڈائریکٹر جنرل زراعت منیر احمد جمانی،ڈی سی سکھر ڈاکٹر ایم راجہ دھاریجو، ڈپٹی سی ای او سندھ بینک سید اسد شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایگریکلچرڈیش بورڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس سے فی ایکڑ کتنی پیداوار اور خرچ کا تخمینہ لگایا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر اور گھوٹکی اضلاع کے 42 ہزار ہاری رجسٹرڈ ہیں، جبکہ 32 ہزار کی تصدیق ہوچکی ہے ، بینظیر ہاری کارڈ کے لئے ایک ہزار خواتین ہاریوں کی بھی رجسٹریشن کی گئی ہے ،بینظیر ہاری کارڈ کثیرالامقاصد اے ٹی ایم کارڈ ہے ، ہر قسم کی سبسڈی صرف ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو منتقل کی جائے گی۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ دریائے سندھ سے چولستان کے لیے نئے کینال نکالنے کا منصوبہ پیپلز پارٹی کو دھوکے میں رکھ کر پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ، پیپلز پارٹی کا اس معاملے پر واضح موقف ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں