سرکاری افسران عوام کے مسائل حل کریں، اراکین اسمبلی

سرکاری افسران عوام کے مسائل حل کریں، اراکین اسمبلی

میرپورخاص(بیورورپورٹ)ضلع کے مسائل کے حل کے لیے اراکین قومی اسمبلی پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی اور میر منور تالپور کی صدارت میں دربار ہال میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔۔

 جس میں اراکین صوبائی اسمبلی ہری رام کشوری لعل،حاجی نور احمد بھرگڑی،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان، میئر عبدالروف غوری، وائس چانسلر میرپورخاص یونیورسٹی پروفیسر محمد رفیق میمن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی اور میر انور تالپور نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران اپنی کارکردگی بہتر بنا کر عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے فعال کردار ادا کریں ،تاکہ عوام کے دیرینہ مسائل اور شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے زمینداروں،کاشتکاروں کی جانب سے نقلی کھاد،بیج ،ادویات اور بلیک پر کھاد فروخت ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں،جس کی روک تھام کیلئے محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈیلروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو جلد بینظیر ہاری کارڈ فراہم کیا جائے ، جس کے لیے تحصیل سطح پر قائم کردہ کمیٹیوں میں زرعی تنظیموں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے ۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں وہ مکمل تفصیلی معلومات کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں ،تاکہ ضلع بھر میں جاری و مکمل ترقیاتی کاموں کی معلومات فراہم ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں